لیورپول کا ارجنٹائن کے مڈ فیلڈر الیکسس میک ایلسٹر کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا
2023-06-09 13:44:00
عالمی فٹ بال چیمپئن ارجنٹائن کے مڈ فیلڈر الیکسس میک ایلسٹر کا انگلش پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن کے لئے لیور پول کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ انگلش فٹ بال کلب لیورپول نے اعلان کیا ہے کہ ای پی ایل کے آئندہ سیزن کے لئے الیکسس میک الیسٹر سے 55 ملین پاؤنڈ زمیں معاہدہ طے پاگیا ہے اور الیکسس میک الیسٹر معاہدے پر سائن کر دیئے ہیں جس کے اعتبار سے وہ ای پی ایل کے آئندہ سیزن میں لیور پول کی نمائندگی کریں گے۔24 سالہ ارجنٹائن کے مایہ ناز مڈفیلڈر الیکسس میک ایلسٹر نے کہا ہے کہ وہ لیور پول کے ساتھ معاہدے پر بہت خوش ہیں۔ لیورپول کی ٹیم نے گزشتہ ای پی ایل سیریز میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ میک الیسٹر نے کہا ہے کہ میری پوری کوشش ہوگی کے لیور پول کی فتوحات میں اہم کردار ادا کروں۔ میک ایلسٹر کو 16 میچز میں ارجنٹائن کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ میک ایلسٹرنے کہا ہے کہ میں اب لیورپول کے لئے کھیلنے کے لئے بہت پرجوش ہوں اپنے لیور پول کے ساتھیوں سے ملنے کا منتظر ہوں۔اس سے قبل میک الیسٹر نے گزشتہ ای پی ایل میں برائٹن کے لئے کھیلا تھا۔ لیورپول مینیجر جورجین کلوپ نے کہا ہے کہ یک الیسٹرکے آنے سے ان کی ٹیم مضبوط ہوگی۔
وقت اشاعت : 2023-06-09 13:44:00