رائلرگوشت 675روپے کلو پر پہنچ گیا،مارکیٹ کمیٹی نے گردن،پوٹا،کلیجی سمیت برائلر گوشت کی قیمت 650روپے کلو مقرر کر دی،انڈے بھی 261روپے درجن ہو گئے
2023-06-09 13:51:34
فیصل آباد میں بدھ کے روز برائلر گوشت675روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوتا رہاجبکہ مارکیٹ کمیٹی نے گردن،پوٹا،کلیجی سمیت برائلر گوشت کی قیمت 650روپے کلو مقرر کر دی نیز فارمی انڈے بھی 261روپے درجن ہو گئے۔اس سلسلہ میں بدھ کے روز چیئر مین مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کی جانب سے جاری کی گئی ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر مرغی زندہ فی کلو گرام تھوک کا ریٹ 418روپے اور زندہ پر چون ریٹ 434روپے مقرر کیا گیا جبکہ برائلر مرغی کے گوشت بمعہ گردن،کلیجی، پوٹا کی قیمت 650روپے فی کلو مقرر کی گئی لیکن برائلر گوشت فروخت کرنے والے دکانداران کی جانب سے صافی گوشت کے نام پر برائلر مرغی کا گوشت 675روپے فی کلو گرام فروخت کیا جاتا رہا۔
مزید برآں مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کی جانب سے انڈہ فارمی تھوک پیٹی کے نرخ 7680روپے اور فی درجن فارمی انڈے کے ریٹ 261روپے مقرر کئے گئے لیکن دکانوں پر انڈہ 265روپے درجن فروخت کیا جا تا رہا۔
علاوہ ازیں نیا آلو سفید 43روپے،پیاز درجہ اول 65روپے،ٹماٹر درجہ اول 35روپے،ادرک انڈونیشیا 620روپے، ادرک تھائی لینڈ 750روپے، لہسن 335روپے،لیموں 190روپے،کریلا 100 روپے،مٹر 330روپے،شملہ مرچ 110روپے،گاجر چائینہ 80روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔علاوہ ازیں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے سیب کے نرخ335کے برعکس 400،کیلا 320کے برعکس 350، آم سندھڑی 200کے برعکس 250اور آم انور رٹول 370کی بجائے 400روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا۔
وقت اشاعت : 2023-06-09 13:51:34