Login / Register

وفاقی کابینہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں 20 فیصد ایڈہاک ریلیف کی تجویز

2023-06-09 13:56:14

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

وفاقی وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں ایڈہاک ریلیف کیلئے تجویز دے دی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 20فیصد ایڈہاک ریلیف کی تجویز دی ہے،تاہم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بیس فیصد ایڈہاک ریلیف دینے کیلئے وفاقی کابینہ میں بحث کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
جس کے بعد وفاقی کابینہ تنخواہوں اور پنشن میں ریلیف دینے کی منظوری دے گی۔ اسی طرح وفاقی بجٹ کے اہم نکات اور اہداف سے متعلق تجاویز کے تحت بجٹ میں وفاقی کابینہ نے 1150ارب روپے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی ہے۔ مجوزہ بجٹ کا حجم 14ہزار 500 ارب روپے ہے، سندھ کا مجوزہ ترقیاتی بجٹ 40 فیصد اضافے کے بعد 617 ارب روپے، پنجاب خیبرپختونخواہ کا عبوری بجٹ 4 ماہ کیلئے ہے، پنجاب 426 ارب، خیبرپختونخواہ 268 ارب، بلوچستان 248ارب کی تجویز ہے۔
انفراسٹرکچر کیلئے 491.3 ارب روپے،توانائی کے شعبے کیلئے 86.4 ارب روپے، وزارت مواصلات کا ترقیاتی بجٹ 35کروڑ تجویز، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے شعبے کیلئے 263.6 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔وزارت دفاع کا ترقیاتی بجٹ 2 ارب 80کروڑ روپے کی تجویز ہے، وزارت خزانہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 3ارب 22کروڑ کی تجویز۔اسی طرح آبی ذخائر اور شعبہ آب کیلئے 99.8 ارب روپے رکھنے کی تجویز، بجٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت200 ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز، فزیکل پلاننگ اورتعمیرات کے شعبے کیلئے 41.5 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری ،ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 5ارب 40کروڑ روپے ،صحت کے شعبے کیلئے 22.8 ارب، شعبہ تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کیلئے 81.9 ارب روپے، بورڈ آف انویسٹمنٹ کیلئے ایک ارب 11کروڑ روپے کی تجویز دی گئی ہے۔
موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے 4ارب 5کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔بجٹ میں خصوصی علاقہ جات آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 60.9 ارب روپے رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔خیبرپختونخواہ میں ضم ہونے والے اضلاع کیلئے 57 ار ب روپے رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 2023-06-09 13:56:14