و لوگ 2018 میں اکٹھے ہوئے اب دوسری جگہ جمع ہو رہے ہیں تو کیا پر یشانی ہے؟
2023-06-09 13:57:23
رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ 2018 میں ایک جگہ اکٹھے ہوئے وہ اب کسی اور جگہ اکٹھے ہو رہے ہیں تو کیا پریشانی ہے؟۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملکی سیاست کے ساتھ کھلواڑ کیا،نفرت اور بدتمیزی سیاست میں لائے،یہ ملک کو حادثے سے دوچار کرنا چاہتے تھے مگر اب یہ خود ہی حادثے سے دوچار ہو گئے۔
عمران خان نے جو نفرت لوگوں میں منتقل کی انہوں نے اس کا علاج خود ہی کر لیا،ان کا پانسہ پلٹ چکا ہے انہیں آہستہ آہستہ سمجھ آئے گی۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ کارکنان کو اشتعال دلانے والا ایک ہی آدمی تھا وہ عمران خان ہے،اشتعال دلانے والے دوسرے اور تیسرے درجے کے لوگوں میں سے کچھ خوف سے اور کچھ لالچ سے دوسری جماعتوں میں شامل ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ جو 9 مئی واقعات میں ملوث نہیں اسے شامل تفتیش کرنا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تاہم جنہوں نے شہداء کی یادگاروں کے تقدس کو پامال کیا،جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
رانا ثناء اللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو خواتین جلاؤگھیراؤ میں ملوث ہیں انکو قانون ہی رعایت دے سکتا ہے،سزا میں قانون کے مطابق ہی کمی ہو سکتی ہے۔
وقت اشاعت : 2023-06-09 13:57:23