Login / Register

’سمندری طوفان کا رخ پاکستان کی جانب ہوگیا‘ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

2023-06-09 13:59:45

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان بیپر جوائے کا رخ تبدیل ہو کر پاکستان کی جانب ہوچکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندری طوفان شمال مغرب کی بجائے اب شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، طوفان نے 12 گھنٹوں میں شمال مشرق کی جانب سفرطے کیا ہے اور اگر طوفان کا رخ اسی جانب رہا تو پاکستان کی ساحلی پٹی کے لئے خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیپرجوائے شدید سمندری طوفان ہے، کمزورپڑنے کا امکان نظرنہیں آرہا، اس وقت طوفان 1100 کلومیٹر دورکراچی کے شمال مشرق میں موجود ہے، طوفان کے مرکزمیں 130 سے 160 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے تیز ہواؤں کے جھونکے چل رہے ہیں، طغیانی کے باعث لہریں 25 سے 28 فٹ تک بلند ہونے کا امکان ہے، عموما سطح سمندر میں لہریں 4 سے 5 فٹ بلند ہوتی ہیں۔

علاوہ ازیں برسوں بعد جون میں "ایل نینو" سمندری رجحان کی واپسی کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان سمیت20 ممالک ضرورت سے زیادہ بارشوں کے خطرے سے دوچار ہیں جب کہ 42 ممالک کو خشک سالی کے اثرات کا بھی خطرہ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے، یہ بات اقوامِ متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کے عالمی معلوماتی اور انتباہی سسٹم کی تیار کردہ ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ جن ممالک میں زیادہ بارش کا خطرہ ہے ان میں افغانستان، ارجنٹائن، آرمینیا، آذربائیجان، بھوٹان، ایران، عراق، قازقستان، کینیا، کرغزستان، میکسیکو، پاکستان، پیراگوئے، شام، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان، امریکا اور ازبکستان شامل ہیں، رپورٹ کا مقصد ان ممالک کو اجاگر کرنا ہے جہاں ایل نینو کی وجہ سے خشک موسمی حالات پیدا ہو سکتے ہیں اور 24-2023 میں اناج کی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں جس سے ممکنہ طور پر مقامی غذائی عدم تحفظ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
موسمیاتی ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے "ایل نینو" سمندری رجحان ان انتہائی موسمی واقعات کا ایک اہم محرک ہے جو عالمی غذائی تحفظ کے لیے شدید خطرات کا باعث ہیں اور جون 2023 میں اس رجحان کی واپسی کی پیش گوئی ہے، دنیا نے 2022 اور 2023 کے اوائل میں لگا تار تیسرے سال نئے رجحان کا تجربہ کیا جو ایک غیر معمولی واقعہ ہے، ایسا 1950 کے بعد سے صرف 2 بار ہوا ہے۔

وقت اشاعت : 2023-06-09 13:59:45