لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف بڑا فیصلہ دے دیا
2023-06-09 14:00:44
لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور خلاف ورزی پر مسمار کرنے کا حکم دے دیا، لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، بحریہ ٹاؤن میں درختوں کی کٹائی کے خلاف ایل ڈی اے سے کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کرلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت جسٹس شاہد کریم نے نے حکم دیا ہے کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور خلاف ورزی پر مسمار کیا جائے جب کہ جس علاقہ میں آلودگی ہو وہاں کے ماحولیاتی آفیسر کے خلاف کارروائی کی جائے، سموگ کے تدارک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، شہر میں پھل دار اور سایہ دار درخت لگائے جائیں۔
علاوہ ازیں عدالت سموگ کے تدارک کیلئے تعلیمی اداروں میں درخت کاٹنے پر پابندی بھی عائد کرچکی ہے، اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کیلئے احکامات جاری کیے، جس میں عدالت نے تعلیمی اداروں میں درخت کاٹنے پر پابندی عائد کی، لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں درخت کاٹنے پر کیس اینٹی کرپشن بھجوانے کا حکم دے دیا، جب کہ عدالت نے ٹریفک کیلئے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر آویزاں کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت کی جس میں اسموگ کے لئے موثر اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی، عدالت نے باور کرایا کہ لاہور شہر میں اسموگ کے معاملے پر پہلے ہی حالات بہت خراب ہیں اور درختوں کی کٹائی سے مزید صورت حال خراب ہوگی، کسی بھی پراجیکٹ کے لئے آئندہ محکمہ ماحولیات درختوں کی کٹائی کی صورت میں این او سی جاری نہ کیا جائے۔
وقت اشاعت : 2023-06-09 14:00:44
تازہ ترین شوبز کی خبریں
Our Categories
Who We Are