Login / Register

جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیشرفت

2023-06-09 14:02:03

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جہاں عدالت نے 13 خواتین ملزمان سے 22 جون تک تفتیش مکمل کرکے چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 13 خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکم جاری کردیا، ایڈمن جج عبہرگل نے تحریری حکم جاری کیا، جس میں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے ملزمان سے ریکوری کے لیے 20 روز کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا لیکن مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے ٹھوس وضاحت نہ دے سکے، تفتیشی افسر 22 جون تک تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان جمع کرائے۔

ادھر 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی، شرپسند ارضم جنید لاہور کا رہائشی اور پی ٹی آئی کا متحرک کارکن نکلا، جس نے لوگوں کو فوجی تنصیبات پر حملے کیلئے اکسایا، اعلیٰ عسکری قیادت کے افسران کے نام لے کر ہرزہ سرائی کی اور افواج پاکستان کے خلاف شدید نعرے بازی کرتا رہا، شرپسند ارضم جنید نے اعتراف کیا ہے کہ جب چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا تو زمان پارک میں پہلے سے طے شدہ منصوبہ کے تحت کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا گیا، ڈاکٹر یاسمین راشد، حسان نیازی اور اعجاز چوہدری نے ہمیں مزید اکسایا۔
ملزم نے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی تب سے چیئرمین پی ٹی آئی کا بیانیہ فوج کے شدید خلاف تھا جو کہ لوگوں کے دلوں میں بیٹھ چکا تھا ان لوگوں میں میں بھی شامل تھا، پی ٹی آئی قیادت ہمیں حملہ کرنے کے لئے کور کمانڈر ہاؤس کی طرف لے کر گئی، ان حملوں میں پاک فوج نے ہمیں ذرہ برابر بھی نقصان نہیں پہنچایا۔

وقت اشاعت : 2023-06-09 14:02:03