Login / Register

پاکستان یکم جنوری 2024 کو اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل میں اپنی نشست سنبھالے گا، دفتر خارجہ

2023-06-09 14:04:20

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 پاکستان کو اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان کو 2024 سے 2026 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کا رکن منتخب کیا گیا ہے، پاکستان یکم جنوری 2024 کو اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل میں اپنی نشست سنبھالے گا۔
پاکستان ماضی میں 54 رکنی کونسل کا دس بار رکن رہ چکا ہے۔


پاکستان چھ مختلف مواقع 1952، 1957، 1975، 1995، 2005 اور 2020 میں اس کا صدر بھی رہا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل میں بین الاقوامی اقتصادی تعاون اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم آواز اور اتفاق رائے پیدا کرنے والا ملک رہا ہے۔ بیان کے مطابق پاکستان اپنی نئی مدت کے دوران اقوام متحدہ کے نظام کے ترقیاتی ستون کو مضبوط بنانے کے مقصد کو آگے بڑھاتا رہے گا اور کونسل کے مینڈیٹ کو زیادہ موثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ یہ ایجنڈا 2030 کی تکمیل میں اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کی آواز اور کردار کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرے گا۔

وقت اشاعت : 2023-06-09 14:04:20