Login / Register

۔ورلڈ کپ 2023ء ، پاک بھارت ٹاکرا اور بابر اعظم کی سالگرہ ایک ہی دن ہونے کا امکان

2023-06-13 11:21:11

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

ون ڈے ورلڈ کپ 2023ء میں پاک بھارت ٹاکرا اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سالگرہ ایک ہی دن ہونے کا امکان ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم رواں سال 15 اکتوبر کو اپنی 29 ویں سالگرہ منائیں گے اور اسی روز ون ڈے ورلڈ کپ 2023ء میں احمد آباد میں پاک بھارت ٹاکرے کا بھی امکان ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے ون ڈے ورلڈ کپ 2023ء کا شیڈول فائنل کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھیجا جاچکا ہے جس کے بعد اب امکان ہے کہ آئی سی سی اسی ہفتے کے دوران ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل شیڈول جاری کر دے گا۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آنے والا شیڈول فیڈ بیک کے لیے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک کے ساتھ بھی شیئر کردیا ہے ۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے سامنے آنے والے شیڈول کے تحت پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو نریندرا مودی سٹیڈیم، احمد آباد میں ہونے کا امکان ہے اور اسی دن بابر اعظم کی 29 ویں سالگرہ بھی ہے۔ سامنے آنے والے شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا جب کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 19 نومبر کو دنیا کے سب سے بڑے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم، احمد آباد میں ہوگا۔             

                      

وقت اشاعت : 2023-06-13 11:21:11