شاہین آفریدی کا سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کا امکان
2023-06-13 11:22:14
پاکستان کے تیز گیند باز شاہین آفریدی کے سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے محروم ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سال بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل کام کے بوجھ کی وجہ سے اگلے ماہ ہونے والی اسائنمنٹ کے دوران 23 سالہ پیسر کو آرام دیا جا سکتا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی جو کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز جولائی میں ہوگی جس کے شیڈول کا سری لنکا کرکٹ جلد اعلان کرے گا۔ شاہین اس وقت انگلینڈ کے T20 بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کے لیے کھیل رہے ہیں، جہاں انہوں نے نو میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
وقت اشاعت : 2023-06-13 11:22:14