Login / Register

کاؤنٹی چیمپئن شپ، حیدر علی نے ڈربی شائر کیلئے پہلی سنچری بنا ڈالی

2023-06-13 11:24:19

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

حیدر علی نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کے لیے ایک غیر معمولی کارکردگی پیش کی اور کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری بنائی۔ ابتدائی طور پر، ڈربی شائر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جو پہلی اننگز میں محض 111 رنز پر آؤٹ ہو گئی، حیدر خود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے تاہم حیدر علی اور لیوس ڈو پلوئے کے درمیان شاندار شراکت نے میچ کا رخ بدل دیا۔
یارکشائر نے اپنی پہلی اننگز میں 353 رنز بنانے کے بعد جب ڈربی شائر اپنی دوسری اننگز میں 17 رنز پر 4 وکٹیں کھو چکی تھی تو حیدر اور ڈو پلوئے نے بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ انہوں نے یارکشائر کے حملے کو ناکام بنایا اور پانچویں وکٹ کیلئے 311 گیندوں پر 231 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کی۔

حیدر علی، کو بیٹنگ آرڈر میں نچلے نمبر پر منتقل کرنے کا ڈربی شائر کا فیصلہ متاثر کن ثابت ہوا اور پاکستانی بیٹر نے یارکشائر کو بیک فٹ پر ڈالتے ہوئے جوابی حملہ کیا۔
حیدر نے سپنرز کا اچھا مقابلہ کیا، خاص طور پر ٹیسٹ آف سپنر ڈومینک بیس کو نشانہ بنایا۔ ان کے جارحانہ اسٹروک پلے نے ڈربی شائر کے حوصلے بلند کیے اور انھیں میچ کا رخ موڑنے کی امید دلائی۔ یارکشائر کی جانب سے اسکورنگ کی رفتار کو کم کرنے کی کوششوں کے باوجود، حیدر اور ڈو پلوئے حاوی رہے۔ حیدر علی نے مہارت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی شاندار سنچری سکور کی جبکہ اسکورنگ ریٹ کو بھی برقرار رکھا۔

وقت اشاعت : 2023-06-13 11:24:19