Login / Register

ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ، پاکستان نے پہلے میچ میں نیپال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

2023-06-13 11:25:39

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 پاکستان خواتین نے ایمرجنگ ایشیا کپ 2023ء کے اپنے افتتاحی میچ میں نیپال کے خلاف لو سکورنگ سنسنی خیز مقابلہ جیت لیا۔ ہانگ کانگ میں مشکل حالات میں نیپال نے پاکستانی خواتین کو پہلے بیٹنگ کے لیے دعوت دی ۔ پاکستانی بیٹنگ لائن اپ نے نیپال کی جانب سے نظم و ضبط والی باؤلنگ کارکردگی کے سامنے زیادہ مزاحمت نہیں کی۔
شوال ذوالفقار نے 26 جبکہ کپتان فاطمہ ثنا نے نچلے نمبر پر آکر 16 رنز بنا کر پاکستان کو 87 کے سکور تک پہنچا دیا۔


طوبی حسن اور سیدہ عروبہ شاہ کی سنسنی خیز کارکردگی، جس دوران دونوں نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، نیپال کو صرف 78 رنز تک محدود کر دیا اور پاکستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں 8 رنز سے اہم فتح دلائی۔ انوشہ ناصر اور ام ہانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی اور بالترتیب صرف 12 اور 10 رنز دیے ۔
فاطمہ ثنا نے میچ کے آخری اوور میں 17 رنز کا دفاع کرنے سمیت اپنے چار اوور میں 16 رنز دیے۔ گرلز ان گرین اب مقابلے میں اپنے اگلے میچ میں ہانگ کانگ سے کھیلیں گی، جو 15 جون کو کھیلا جائے گا، جس کے بعد 17 جون کو ان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔        

وقت اشاعت : 2023-06-13 11:25:39