گھر میں اہم فیصلے کاجول کرتی ہیں صحافی کے سوال پر اجے دیوگن کا دلچسپ جواب
2023-06-13 11:34:21
بالی ووڈ کے معروف اسٹار اجے دیوگن نے نئی ٹیلی ویژن سیریز دی ٹرائل کا ٹریلر جاری کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران اس وقت محفل کو زعفران زار بنا دیا جب ان کی اہلیہ کی موجودگی میں اجے سے وہاں موجود ایک شخص نے سوال کیا کہ کیا گھر میں اہم فیصلے کاجول کرتی ہیں میڈیا سے بات چیت کے موقع پر اجے دیوگن سے پوچھا گیا کہ کاجول اس سیریز میں نیونیکا سینگپتا نامی ایک خاتون وکیل کا کردار ادا کررہی ہیں اور اس میں وہ گھر کے تمام اہم فیصلے کرتی ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب اجے سے مذکورہ بالا سوال کیا گیا تو کاجول نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل نہیں، جواب میں دیتی ہوں۔تاہم ساتھ ہی بیٹھے اجے دیوگن نے سوال کرنے والے سے پوچھا کہ کیا آپ کی شادی ہوگئی جس پر وہاں موجود لوگ ہنس پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سوال کا جواب آپ دے سکتے ہو اور جس کی بھی شادی ہوگئی ہے وہ سب بھی دے سکتے ہیں۔ سوال کا جواب یہاں پر موجود تمام شادی شدہ افراد کا متفقہ طور پر ایک ہی ہوگا۔ ان کے اس جواب پر زور دار قہقہ لگا۔
وقت اشاعت : 2023-06-13 11:34:21