Login / Register

دبئی میں منی لانڈرنگ،30رکنی گینگ اور7کمپنیوں کو 96 سال سزا

2023-06-13 11:42:11

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست


دبئی میں 30 رکنی گینگ اور 7 کمپنیوں کو منی لانڈرنگ کرنے پر سزا سنا دی گئی۔ دبئی سے اماراتی میڈیا کے مطابق آن لائن منی لانڈرنگ کرنے پر گینگ کو مجموعی طور پر 96 سال سزا سنائی گئی۔


اماراتی میڈیا کے مطابق گینگ پر 32 ملین درہم یعنی 2 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ بھی کیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق جرمانہ نہ دینے پر جائیداد اور اثاثہ جات ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے سزا کے بعد مجرموں کو دبئی سے بے دخل کرنے کا حکم بھی دیا۔

وقت اشاعت : 2023-06-13 11:42:11