Login / Register

برطانیہ میں بارش کی وارننگ جاری، درجنوں پروازیں منسوخ

2023-06-13 11:44:06

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 برطانیہ میں بارش اور گرج چمک کی وارننگ کے بعد درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں، جس سے ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خراب موسم کے سبب بجلی کی فراہمی منطقع ہونے اور سیلاب کا خطرہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بارش اور گرج چمک کے سبب ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔ ہیتھرو اور گیٹ وک سے درجنوں پروازوں کو روک دیا گیا۔ برطانیہ بھر میں گرم موسم رواں ہفتہ بھی برقرار رہے گا۔ گرم موسم سے متعلق ملک بھر میں تین یلو وارننگ جاری کی گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی ایجنسی نے مڈلینڈز کیلئے سیلاب کی 14 وارننگ جاری کردیں۔

وقت اشاعت : 2023-06-13 11:44:06