Login / Register

علیمہ خان نے خفیہ مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کےلیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

2023-06-13 11:50:23

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

چئیر مین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے خفیہ مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کےلیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، علیمہ خان نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی بھی استدعا کردی، دائر درخواست میں  پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ علیمہ خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کیں جائیں،عدالت کی اجازت کے بغیر 9مئی کے بعد درج کسی بھی مقدمے سے گرفتاری سے روکا جائے۔
جب کہ جناح ہائوس حملہ کیس میں علیمہ خان کی 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کی گئی تھی۔عدالت نے علیمہ خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔۔بتایا گیا کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔
اے ٹی سی لاہور میں علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
علیمہ خان نے تھانہ سرور روڈ میں جناح ہائوس پر حملہ کیس میں رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور اے ٹی سی میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقدمہ میں ملوث کیا، جناح ہاس پر موجودگی سے کوئی جرم ثابت نہیں ہوتا۔علیمہ خان نے مقف اپنایا کہ انہوں نے لوگوں کو جناح ہاس کے اندر جانے سے روکا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی۔علیمہ خان نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔عدالت نے علیمہ خان کی 27جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔عدالت نے علیمہ خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

وقت اشاعت : 2023-06-13 11:50:23