Login / Register

پی ٹی آئی ارکانِ قومی اسمبلی کی بحالی کا فیصلہ معطل

2023-06-13 11:51:07

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ارکانِ قومی اسمبلی کی بحالی کا فیصلہ معطل کر دیا،عدالت نے 21 جون تک فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی کی بحالی کے فیصلہ کو معطل کر دیا،عدالت نے 21 جون تک فریقین سے جواب بھی طلب کر لیا۔ قبل ازیں سیکرٹری قومی اسمبلی نے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی،اپیل میں61 مستعفی ارکان اسمبلی،اسپیکر قومی اسمبلی،الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنا گیا۔
اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے تحریک انصاف کے 123 ارکان نے استعفے دئیے،اسپیکر قومی اسمبلی نے 11 ارکان کے درست استعفے مںظور کر لیے۔
لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے قانون کے برعکس پی ٹی آئی ارکان کی بحالی کا فیصلہ دیا،اپیل میں استدعا کی گئی کہ سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 19 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے 72 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا تھا۔ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا گیا،عدالت نے پی ٹی آئی کے تمام اراکین کو استعفیٰ واپس لینے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔ جبکہ 17 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے استعفوں کی منظوری کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے اسپیکر کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کی تھی۔

وقت اشاعت : 2023-06-13 11:51:07