Login / Register

ے پی اور بلوچستان پولیس کو بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم

2023-06-13 11:54:24

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمات،لاہور ہائیکورٹ نے خیبر پختو نخوا اور بلوچستان پولیس کو مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،عدالتی حکم پر آئی جی اسلا آباد نے اپنے دستخط کے ساتھ رپورٹ جمع کرا دی۔
آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ درج ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ سندھ اور پنجاب میں بشریٰ بی بی کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا،بشریٰ بی بی کی درخواست میں اینٹی کرپشن فریق نہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے خیبر پختو نخوا اور بلوچستان پولیس کو مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل این سی اے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا،بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کے نوٹس کا جواب جمع کرایا۔ عمران خان کی اہلیہ نے جواب میں کہا کہ مجھے 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔ 458 کنال زمین،285 ملین روپے اور بلڈنگ القادر ٹرسٹ کو ڈونیشن ایگریمنٹ کے تحت دی گئی۔
جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے این سی اے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس سے متعلق نیب راولپنڈی کو خط بھی لکھا تھا۔ عمران خان اور انکی اہلیہ نے نیب کو شاملِ تفتیش ہونے کی تاریخ تبدیلی کی درخواست کی۔ عمران خان نے خط میں لکھا کہ نیب سات کے بجائے مجھے آٹھ جون کو شاملِ تفتیش کر لے،جبکہ بشریٰ بی بی نے کہا کہ میرے شوہر اسلام آباد آئیں گے،پردے کے باعث شوہر کے ساتھ نیب آنا چاہتی ہوں۔

وقت اشاعت : 2023-06-13 11:54:24