Login / Register

قوم معاشی بحران کا شکار ہے اور شہباز شریف کیرم بورڈ کھیل رہے ہیں،شاہ محمود قریشی

2023-06-13 12:10:42

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بجٹ ہندسوں کا گورکھ دھندا اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔آمدن،اخراجات اور جی ڈی پی تخمینے سے حکومتی معاشی ماہرین بھی متفق نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بجٹ آئی ایم ایف کے فریم ورک کے مطابق نہیں،بجٹ حقائق کے برعکس ہے،وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کے دئیے گئے اعداد و شمار سے ان کے شوہر بھی اتفاق نہیں کر رہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بجٹ پر بحث چلی ہوئی ہے،سیاستدانوں کے علاوہ معاشی ماہرین بھی بجٹ کو مسترد کر چکے ہیں،قوم معاشی اضطراب کی کیفیت میں ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کے کیرم بورڈ کھیلنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف قوم معاشی بحران کا شکار ہے اور ڈیفالٹ کا خدشہ ہے،دوسری جانب نگران وزیراعلٰی پنجاب اور وزیراعظم شہباز شریف کیرم بورڈ کھیل رہے ہیں جس سے ان کی ترجیح کا پتہ چلتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے بجٹ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا،حکومت نے تو آئی ایم ایف پروگرام لانا تھا؟ حکومت کے 42 دن باقی رہ گئے ہیں،جو بھی حکومت آئے گی بجٹ پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔ وائس چیئرمین تحریک انصاف نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ساڑھے 6 ارب روپے کا سرپلس دکھایا گیا وہ کہاں سے آئے گا؟ تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ ہو گا پیسہ کہاں ہے آپ کے پاس؟ کیا ترقیاتی بجٹ کا پیسہ پنجاب سے دیا جائے گا؟۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام کو اس بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،الیکشن تو ہونا ہے اب گر آئین سے ماورا کوئی کام ہو تو میں کیا کہہ سکتا ہوں،بجٹ میں الیکشن کیلئے پیسہ رکھا ہے نیتوں کا حال اللہ تعالٰی جانتا ہے۔

وقت اشاعت : 2023-06-13 12:10:42