Login / Register

ACE Money Transfer او ر بینک الحبیب ۔ ترسیلاتِ زر کے لئے قانونی ذرائع کے استعمال کے فروغ کے لئے ایک مرتبہ پھر پیش پیش۔

2023-06-14 11:23:00

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 پاکستان ترسیلاتِ زر کی صورت میں خطیر رقوم وصول کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے، جہاں یہ رقوم ملکی GDP کا تقریباََ 9% حصہ ہوتے ہوئے ناصرف عوام بلکہ ملکی معیشت کے لئے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ بیرونِ ملک مقیم لاکھوں پاکستانی ہمیشہ سے ملکی معیشت کے استحکام میں ناقابلِ فراموش کردار ادا کرتے آرہے ہیں، تاہم ترسیلاتِ زر میں دیکھی جانے والی حالیہ کمی کے باعث ملک میں ایک تشویش ناک صورتِ پیدا ہوچکی ہے ۔
ترسیلاتِ زر کی شرح نمو میں اضافے کے لئے قانونی ذرائع کا استعمال ناگزیر ہے، جس کے لئے جہاں حکومتِ پاکستان کے توسط سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا عمل میں لایا گیا اقدام Pakistan Remittance Initiative (PRI) موئژانداز سے صورتِ حال کو تبدیل کرتا نظر آرہا ہے، وہیں پاکستان کے سب سے بڑے بینکنگ نیٹورک، بینک الحبیب ، اور برطانیہ کی ممتازترسیلات زر فراہم کرنے والی کمپنی، ACE Money Transferنے رقوم کی ترسیل کے قانونی ذرائع کے فروغ کیلئے ایک بار پھر مشترکہ مہم کا اعلان کیا ہے۔


اس مشترکہ مہم کے تحت دونوں اداروں نے ترسیلات زر کیلئے قانونی ذرائع استعمال کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک ایک لاکھ روپے کے 91 کیش انعامات، جبکہ ایک ایک کروڑ کے دو بمپر پرائززدینے کا اعلان کیا ہے۔

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ترسیلاتِ زر کے لئے آج بھی بے ضابطہ یا غیر قانونی ذرائع، جیسا کہ حوالہ اور ہنڈی، کا استعمال کرتی ہے، جس کے باعث پاکستانی معیشت ان رقوم کے ثمرات سے محروم رہتی ہے۔
ان غیر قانونی ذرائع پر انحصار کی بنیادی وجہ قانونی ذرائع کے حقیقی فوائد اور غیر قانونی ذرائع کے نقصانات سے لاعلمی ہے، جس سے عمومی طور پر صارفین قانونی ذرائع کو مہنگا ور مشکل سمجھتے ہیں۔ اس کے تتائج ناصرف ترسیلاتِ زر کی شرح میں کمی کی صورت میں سامنے آتے ہیں، بلکہ ان گنت صارفین کو غیر قانونی ذرائع کے استعمال کے باعث مالی نقصانات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
اس صورتِ حال کے پیشِ نظر قانونی ذرائع کے استعمال کے فوائد سے متعلق آگاہی کی اشد ضرورت تھی، جس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے دونوں معروف ادارے ، بینک الحبیب اور ACE Money Transfer ایک بار پھر پیش پیش ہیں۔

 دونوں مالیاتی اداروں کی اس مشترکہ مہم ، جس کا عزم ہے ”ہنڈی سے انکار،پاکستان سے پیار“، کا بنیادی مقصد بیرون ملک سے ترسیلات زر کیلئے قانونی چینلز کو فروغ دینا اور غیر قانونی ذرائع کی حوصلہ شکنی کرنا ہے ۔
اس مہم کے تحت برطانیہ،یورپ،کینیڈا،آسٹریلیا اور سوئٹزرلینڈ میں مقیم پاکستانیوں کو قانونی ذرائع کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر غیر معمولی انعامات کی پیشکش کی جارہی ہے۔ صارفین ان دونوں اداروں کے ذریعے اپنی محنت کی کمائی پاکستان میں اپنے پیاروں کو بھیج کر لکی ڈراء کے ذریعے ایک ایک لاکھ روپے کے 91، جبکہ ایک ایک کروڑ روپے کے دو بمپر کیش انعامات جیت سکتے ہیں۔
اس مہم کے تحت 30 جون تک ACE Money Transfer کے ذریعہ بینک الحبیب کے کسی بھی اکاونٹ یا پھر ملک بھر میں بینک الحبیب کی 1080سے زائدبرانچوں میں سے کسی بھی برانچ میں بیرونِ ملک سے بھیجی گئی رقوم وصول کرنے کی صورت میں کسٹمرز کو کیش پرائزز جیتنے کا موقع ملے گا۔

پاکستان میں ترسیلات زر کی اہمیت کے حوالے سےACE Money Transfer کےCEO راشد اشرف کا کہنا ہے کہ، ”ابتداء سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کا ملکی معیشت میں کردارمثالی رہا ہے۔
تاہم غیر قانونی ذرائع پر انحصار ترسیلاتِ زر کے اصل مقاصد کے حصول میں ایک بڑی رکاوٹ رہا ہے، جس کے سدِباب کے لئے قانونی ذرائع کے فوائد سے آگاہی کی اشد ضرورت تھی۔ بینک الحبیب کے ساتھ موجودہ مشترکہ مہم کے ذریعے صارفین میں قانونی ذرائع سے متعلق آگاہی یقینی بنائی جارہی ہے،تا کہ ترسیلاتِ زر کی شرح نمو میں قانونی چینلز کے استعمال سے اضافے کی صورت میں ملک میں موجودہ معاشی صورتِ حال کو بہتر کیا جا سکے ۔

بینک الحبیب کے گروپ ہیڈ آف بزنس، عون علی کا کہنا ہے کہ ، ” ACE Money Transfer کے ساتھ ہمارے اشتراک سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ناصرف بآسانی اپنی محنت کی کمائی پاکستان میں اپنے پیاروں کو انتہائی مناسب ایکسچینج ریٹس پر بھیج سکیں گے،بلکہ انعامات بھی جیت سکیں گے۔بینک الحبیب ہمیشہ سے بہترین بینکاری سروسز کے ساتھ صارفین کی خدمت میں مصروفِ عمل رہا ہے، اور ملک میں ترسیلاتِ زر کی شرح میں اضافے کے لئے محفوظ ترین، تیز ترین، اور کم فیس پر رقوم کی منتقلی کو ممکن بنا کر ملکی معیشت کے استحکام کے لئے کوشاں ہے ۔

امید کی جاتی ہے کہ بینک الحبیب اور ACE Money Transfer کا اشتراک ترسیلاتِ زر کے قانونی ذرائع کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، اور برطانیہ، یورپ، آسٹریلیا، کینیڈا، اورسوئٹزرلینڈ میں مقیم پاکستانی غیر قانونی ذرائع سے اجتناب کرتے ہوئے صرف باضابطہ اور قانونی چینلز سے اپنی محنت کی کمائی پاکستان میں اپنے پیاروں کوارسال کر کے ملک کے موجودہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے مد د فراہم کریں گے ۔

اس اقدام سے متعلق مزید تفصیلات کیلئے وزٹ کریں
https://acemoneytransfer.com/promotion/ace-bahl

وقت اشاعت : 2023-06-14 11:23:00