یوکرین پرروس کے میزائل حملے، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی
2023-06-14 11:28:38
یوکرین کے شہر اوڈیسا پر روسی میزائل حملے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے یوکرینی شہر اوڈیسا پر حملے میں شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں مارکیٹ، اسکول، رہائشی کمپلیکس، ریستوران اور دکانیں شامل ہیں۔
میڈیا کا کہنا تھا کہ حملے میں ریٹیل چین کے ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی، ملبہ ہٹانے اور ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔واضح رہے کہ روس نے گزشتہ سال یوکرین پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد چار شہروں سمیت کئی علاقوں پر اب روس کا قبضہ ہے، یوکرینی فورسز یورپی ممالک اور امریکا کی مدد سے شدید مزاحمت کررہی ہیں۔
وقت اشاعت : 2023-06-14 11:28:38