فیفا ورلڈ کپ 2022ء ممکنہ طور پر میرا آخری تھا: لیونل میسی
2023-06-14 11:36:12
سٹار فٹبالر لیونل میسی نے انکشاف کیا کہ ان کا 2026ء کے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی جرسی پہننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اپنی بلاک بسٹر ڈیل اور انٹر میامی میں منتقل ہونے کی تصدیق کرنے کے چند ہی دن بعد، لیونل میسی نے تصدیق کی کہ وہ اپنا آخری فیفا ورلڈ کپ کھیل چکے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 2026ء کے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی جرسی پہننے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
گزشتہ سال دسمبر میں لیونل میسی نے اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ ٹائٹل جتوایا تھا۔ یہ ارجنٹائن کا تیسرا ورلڈ کپ ٹائٹل تھا اور 1986ء کے بعد پہلی فتح تھی جب لیجنڈری ڈیاگو میراڈونا نے ٹرافی اٹھائی تھی، اس سے قبل ارجنٹائن نے 1978ء میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔ میسی نے پہلے بھی ذکر کیا تھا کہ قطر ورلڈ کپ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا لیکن شائقین، ٹیم کے ساتھی اور کوچ لیونل اسکالونی ان کے ذہن میں تبدیلی کے لیے پرامید رہے جو امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول 2026ء کے فٹبال ورلڈ کپ ایڈیشن میں میسی کو ان ایکشن دیکھنا چاہتے تھے ۔
میسی نے 2026ء کے ایڈیشن کے بارے میں پوچھے جانے پر چینی کھیلوں کے ادارے ٹائٹن اسپورٹس سے اپنے ورلڈ کپ کے موقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "قطر میں میرا آخری ورلڈ کپ تھا۔ میں دیکھوں گا کہ معاملات کیسے ہوتے ہیں، لیکن ابھی تک فائنل ہے کہ میں اگلے ورلڈ کپ میں نہیں جاؤں گا۔" 7 بار کے بیلن ڈی اور جیتنے والے فٹبال نے 2022ء میں ارجنٹائن کے ٹائٹل کی دوڑ میں اہم کردار ادا کیا تھا جہاں انہوں نے 7 گول کیے اور 1986ء میں راؤنڈ آف 16 کے آغاز کے بعد سے ورلڈ کپ ایڈیشن کے ہر راؤنڈ میں گول کرنے والے واحد کھلاڑی بن گئے۔
ان کے 7 گولز میں سے 2 فرانس کے خلاف فائنل میں آئے جس کے نتائج کا فیصلہ پنالٹیز میں ہوا تھا۔ ان کی کاوشوں کے سبب انہیں گولڈن بال سے نوازا گیا، جس سے وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں دو بار یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ، 2014ء میں بھی ارجنٹائن کے رنرز اپ کے طور پر اختتام پر انہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ 35 سالہ کھلاڑی اس وقت ارجنٹائن کے ساتھ بین الاقوامی دوستانہ مقابلے کے لیے چین میں ہیں جہاں ان کا مقابلہ جمعرات کو آسٹریلیا اور پیر کو انڈونیشیا سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 2023-06-14 11:36:12
تازہ ترین شوبز کی خبریں
Our Categories
Who We Are