ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، بابر اعظم نے کوہلی اور سمتھ کو پیچھے چھوڑ دیا
2023-06-14 11:38:20
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے حال ہی میں ختم ہونے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 23-2021ء میں چوتھے نمبر پر کم از کم 15 اننگز کھیلنے والے بیٹرز میں سب سے زیادہ اوسط کے ساتھ سکور کیے۔ بابر اعظم 20 اننگز میں 8 نصف سنچریوں اور 4 سنچریوں کے ساتھ 69.10 کی اوسط سے رنز سکور کرکے ہندوستان کے ویرات کوہلی اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کو پیچھے چھوڑ کر چارٹ میں سرفہرست ہیں۔
وقت اشاعت : 2023-06-14 11:38:20