عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی
2023-06-14 11:44:33
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی۔ رقم خیبر پختو نخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے استعمال ہو گی،اس رقم سے سیلاب سے تباہ انفرا سٹرکچر کی تعمیر نو میں مدد ملے گی۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل میٹنگ جاری ہے،بجٹ کے اسحاق ڈار کا پاکستان میں آئی ایم کی نمائندہ بیتھن پورٹر کا پہلی بار رابطہ ہوا،ورچوئل میٹنگ میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہو سکی۔ قبل ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب اور یواے ای 3 ارب ڈالر کے وعدے کرچکے ہیں،عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالر فراہمی کے لئے گرین سگنل دیئے۔
آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردیں،جلد معاہدہ ہوجائے گا،کرنٹ اکاؤنٹ پر آئی ایم ایف اور ہمارے نمبر زمیں فرق ہے،نویں جائزے کیلئے تمام اقدامات کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے بجٹ سفارشات کو کھلے دل سے سنیں گے،بجٹ میں خامیوں کو دور کرنے کیلئے دو کمیٹیاں تشکیل دیں گے،نئی حکومت فنانس بل میں ترمیم کرسکتی ہے۔ لوگ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کر رہے تھے،جب صبح و شام ڈیفالٹ کی باتیں ہوں گی تو سرمایہ کار کوکیسے مطمئن کریں گے۔
2013 سے 2017 کے دوران پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن تھا،عالمی مالیاتی اداروں کے عہدیدار پاکستان کے دورے کر رہے تھے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ اب پاکستان دنیا کی 44 ویں معیشت بن چکا ہے،یہ بہت افسوسناک صورتحال ہے، پاکستان کو جی 20 ممالک کے قریب ہونا چاہئے تھا،ہم نے بہت بڑی سیاسی قیمت ادا کی ہے۔
وقت اشاعت : 2023-06-14 11:44:33
تازہ ترین شوبز کی خبریں
Our Categories
Who We Are