Login / Register

آئی پی ایل کے پیسوں سے زیادہ آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا اہم ہے : مچل سٹارک

2023-06-14 11:46:07

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 209 رنز سے شکست کھانے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو سابق کھلاڑیوں اور میڈیا کی جانب شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ہر طرف سے ایک ہی بات کی جارہی ہے کہ بھارتی کرکٹرز نے اب آئی پی ایل کو انٹرنیشنل کرکٹ پر فوقیت دینی شروع کردی ہے جس کے باعث بھارتی ٹیم کو گزشتہ 10 سال سے آئی سی سی ایونٹس میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاتری بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارتی کھلاڑی یہ سوچیں کہ انہیں فرنچائز کرکٹ کھیل کر پیسا بنانا ہے یا پھر انٹرنیشنل ایونٹس میں بھارت کی نمائندگی کرنی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی ٹی ٹونٹی لیگ آئی پی ایل کھیل کر کروڑ پتی بننے کا خواب دیکھنے والے بھارتی کرکٹرز اب انٹرنیشنل کرکٹ کی جانب زیادہ توجہ ہیں نہیں دیتے ۔
اب آسٹریلین فاسٹ باولر مچل سٹارک بھی بھارتی کھلاڑیوں کے زخم کریدنے میدان میں اتر آئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں مچل سٹارک کا کہنا تھا کہ ان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا آئی پی ایل کھیل کر پیسے کمانے سے زیادہ اہم ہے ۔ مچل سٹارک کا کہنا تھا کہ وہ آئی پی ایل کھیل کر بھی اسی طرح لطف اندوز ہوئے جس طرح کسی زمانے میں یارکشائر کی جانب سے 10 سال پہلے کھیل کر ہوئے تھے لیکن آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا ہمیشہ سے ان کی ترجیح رہی ہے ۔
32 سالہ کینگرو پیسر نے مزید کہا ہے وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل جیسے میچ میں موقع دیئے جانے پر آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں، ان کے نزدیک پیسا آنے جانے والی چیز ہے۔ مچل سٹارک نے مزید کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ دنیا بھر کے نوجوان کرکٹرز اب بھی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتے ہوں گے کیوں کے فرنچائز کرکٹ کھیل کر پیسا کمانا اب بہت آسان ہوگیا ہے۔

وقت اشاعت : 2023-06-14 11:46:07