Login / Register

پی ٹی آئی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

2023-06-14 11:47:13

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ثانیہ کامران نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں پچھلے 15 سال سے پنجاب میں سیاسی جدوجہد کر رہی ہوں، شخصیات ریڈ لائن نہیں ہوتیں، پاکستان ریڈ لائن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے بعد جو واقعات پیش آئے انتہائی افسوسناک ہیں۔کپتان کے اردگرد لوگ پر تشدد سیاست کرنا چاہتے تھے۔جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وہ لوگ شامل کرے گی جو اس ملک میں پر امن کا نظام چاہتے ہیں، جو چاہتے ہیں ادارے مضبوط ہوں، ملک ترقی کرے، جمہوریت اور جمہوری ادارے مضبوط ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے لوگ پارٹی میں شامل نہیں کریں گے جو کل ہمیں چھوڑیں اورہم کمزور ہوں۔حسن مرتضی نے کہا کہ آج وہی قیادتیں جنہوں نے لوگوں کے برین واش کیے۔ پھر ایک پریس کانفرنس کے ذریعے ڈرائی کلین ہو کر بیٹھ جاتے ہیں ۔انہوں نے نوجوانوں کو گمراہ کیا ان کی ذہن سازی کی، ان کی ٹریننگ کی گئی ہے۔
آج بھی عمران خان اقرار کر رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ سزا تو ان ٹرینر کوملنی چاہیے جو نوجوان نسل کو دہشت گرد بنا رہے ہیں۔یہاں واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت کی اہم شاہراہوں پر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خیر مقدمی بینرز آویزاں کر دئیے گئے۔ پارٹی کے سینئر رہنما فیصل میر نے لاہور میں پیپلزپارٹی کے جھنڈوں اور بینرز کی بہار کر دی جن پر صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے پاکستان کا نیلسن منڈیلا، جمہوریت کا پاسبان، بھٹو کا سپاہی، دھرتی کا بیٹا ، بے نظیر بھٹو کا مشعل بردار،اٹھارویں ترمیم کا مصنف ،بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے فخر پاکستان ، کشمیر کی آواز، پاکستان کی پہچان ،کارکنوں کی امید ، بھٹو کا عکس کے نام سے انہیں موسوم کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 2023-06-14 11:47:13