Login / Register

پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ نہیں کیا صرف قانون میں گنجائش رکھی ہے،عائشہ غوث پاشا

2023-06-14 11:48:43

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ نہیں کیا صرف قانون میں گنجائش رکھی ہے،اگر ضرورت پڑی تو پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اونچ نیچ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف مشن چیف کے ساتھ اسحاق ڈار کی بات چیت ہوئی،آئی ایم ایف نے بہت سے چیزوں پر سوالات اٹھائے ہیں۔
آئی ایم ایف کو بجٹ کی حکمت عملی اور وژن سے آگاہ کیا گیا،آئی ایم ایف کے ساتھ اخراجات اور دیگر اعداد و شمار پر مزید تکنیکی بات چیت ہو گی۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے بجٹ سے متعلق کچھ چیزوں پر وضاحت مانگی ہے،آئی ایم ایف کو اخراجات اور ٹیکسوں سے متعلق معاملے پر تشویش ہے۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف کو کہا ہے بجٹ کا مقصد معاشی گروتھ لانا ہے،حکومت معاشی استحکام کے علاوہ کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔
قبل ازیں زیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان بیرونی ادائیگیوں میں ڈیفالٹ نہیں کرے گا،ہم اس وقت آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں،آئی ایم ایف پروگرام میں کیے وعدوں کے مطابق چلیں گے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مستقل بنیادوں پر بات چیت جاری ہے،امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزے کیلئے بات آگے بڑھے گی،پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں معاہدے کے خواہاں ہیں۔ وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ پیرس کلب یا دیگر عالمی اداروں سے قرضے ری شیڈول نہیں کرائیں گے،بعض ممالک کے ساتھ قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے سوچا جاسکتا ہے۔حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو بجٹ میں ایمنسٹی نہیں دے رہی،ایک لاکھ ڈالر بھجوانے سے متعلق شق پہلے ہی قانون میں ہے۔

وقت اشاعت : 2023-06-14 11:48:43