Login / Register

وفاقی وزیر نے صدر عارف علوی کے اہلخانہ کے ہمراہ مفت حج کرنے کی خبروں کی حقیقت بتا دی

2023-06-14 11:55:00

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کی نسبت اس سال حج سستا ہے تاہم روپے کی قدر میں کمی کے باعث حج پیکج کی مالیت 11 لاکھ 25 ہزار روپے ہو گئی ہے۔انہوں نے وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حاجیوں کے حج پیکج میں ائیر ٹکٹ، جدہ، مکہ اورمدینہ ٹرانسپورٹ، کھانا وغیرہ شامل ہیں۔
وزارت کسی سرکاری افسر یا ملازم کو فری حج نہیں کرا رہی۔وہ اپنے حج کے مکمل اخراجات ادا کرکے حج پر جا رہے ہیں۔صدر عارف علوی نے اگر وزارت کے ساتھ حج پر جائیں گے تو 11 لاکھ 20 ہزار جمع کرائیں گے۔صدر عارف علوی کے اہلخانہ کے ہمراہ مفت حج ادا کرنے کی خبروں پر وفاقی مذہبی امور نے کہا صدر عارف علوی کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ میرے ساتھ کیوں جائیں گے، اگر عارف علوی کو وزارت مذہبی امور کے ساتھ حج کرنا ہے تو حج پیکج کی رقم 11 لاکھ 25 ہزار ادا کرنا ہوں گے۔
سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ صدر اور چئیرمین سینیٹ کے اپنے فنڈز ہوں گے۔میں اپنے مکمل اخراجات کی ادائیگی کے بعد حج پر جا رہا ہوں اور میرے پاس ادائیگی کی رسید موجود ہے۔اس سال کوئی بھی سرکاری افسر مفت حج نہیں کرے گا۔وزارت کے پاس اس قسم کا کوئی کوٹہ نہیں کہ وہ کسی ملازم کو مفت میں حج کروا سکے۔قبل ازیں سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا تھا کہ وزارت نے عازمین حجاج کرام پر مالی بوجھ کم کرنے کے لئے اہم اقدامات کرتے ہوئے4.5 ارب روپے کی رقم واپس کی ہے، جو مقدس سفر پر جانے والوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے ان کے عزم کا ثبوت ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اس سال حج کے اخراجات 5 ہزار ڈالر سے کم کر کے 3900 ڈالر کر دیئے گئے ہیں جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں کافی کم ہیں۔ تاہم، اس کمی کے باوجود، انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے موجودہ حج تاریخ کا مہنگا ترین حج رہا ہے۔

وقت اشاعت : 2023-06-14 11:55:00