Login / Register

پاکستان مسلم لیگ ضیاء نے پی ٹی آئی سے اتحاد ختم کرتے ہوئے راہیں جد کر لیں

2023-06-14 11:56:27

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 پاکستان مسلم لیگ ضیاء کی جانب سے پی ٹی آئی سے اتحاد ختم کرتے ہوئے راہیں جد کر لی گئیں۔ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ضیاء اپنے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے الحاق ختم کیا جائے۔
اعجاز الحق نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے صرف سیاسی اتحاد ہوا تھا، پارٹی ضم نہیں کی گئی تھی، اب تحریک انصاف سے راہیں جد کر لی ہیں۔28 مئی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر اعجاز الحق سے وضاحت مانگی تھی ۔الیکشن کمیشن نے اعجاز الحق کو خط لکھا تھا جس میں کہا گہا تھا کہ کیا مسلم لیگ ضیا کو پی ٹی آئی میں ضم کردیا گیا کیا آپ آئندہ الیکشن تحریک انصاف کیٹکٹ پرلڑیں گی الیکشن کمیشن کے خط پر اعجازالحق نے جواب دیا کہ مسلم لیگ ضیا نے تحریک انصاف سے محض اتحاد کیا، پارٹی ضم نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ ملاقات میں صرف انتخابی اتحاد کیا تھا۔دوسری جانب اپنے بیان میں مسلم لیگ ضیا کے صدر اعجاز الحق نے کہا کہ شہدا کے مجسموں اور دفاعی املاک کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرچکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف جو بھی آواز اٹھائے گا،اس کیسامنے دیوار بن جائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اعجازالحق نے ملاقات کی تھی۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ضیا لیگ کے ضم ہونے اور اعجاز الحق کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تصدیق کی تھی۔

وقت اشاعت : 2023-06-14 11:56:27