Login / Register

فردوس شمیم نقوی سنیئر نائب صدر پی ٹی آئی مقرر

2023-06-14 11:57:55

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

فردوس شمیم نقوی کو تحریک انصاف کا سنیئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر تحریک انصاف چھوڑ کر جانے والوں کے بعد پارٹی میں کئی عہدے خالی ہیں۔ تحریک انصاف نے سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کو پارٹی کا سنیئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے،علی نواز اعوان کو ایڈیلنا سیکرٹری جنرل تحریک انصاف مقرر کیا گیا۔
تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے تعیناتیوں کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری کے بعد حلیم عادل شیخ کو صدر تحریک انصاف سندھ مقرر کیا گیا تھا۔ حلیم عادل شیخ کو تحریک انصاف سندھ کا صدر مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا۔
اس سے قبل علی زیدی تحریک انصاف سندھ کے صدر تھے جنہوں نے 9 مئی کے واقعات کے بعد عہدہ چھوڑا تھا۔
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے پارٹی کو خیر باد کہنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ جبکہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سابق ارکان اسمبلی عامر سلطان چیمہ اور منیب سلطان چیمہ نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ میں اور میرا بیٹا 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں،فوج کی بہت عزت کرتے ہیں اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
فواد چودھری،شریں مزاری،عمران اسماعیل،مراد راس،فیاض الحسن چوہان،فردوس عاشق اعوان،عامر کیانی اور علی زیدی سمیت دیگر کئی رہنما پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں۔جبکہ پی ٹی آئی کے کئی سابق رہنما جہانگیرترین کی نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں،اسی طرح پی ٹی آئی کے کچھ سابق رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

وقت اشاعت : 2023-06-14 11:57:55