Login / Register

پاکستان میں اس وقت مہنگائی کم کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم

2023-06-14 11:59:42

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کس طرح پاکستان کو بدنام کیا،کس طرح پاکستان کے وقار کو خاک میں ملانے کی کوشش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہے کہ کہا گیا امریکہ نے سازش کر کے یہ حکومت بنائی کیونکہ ہم روس سے تجارت کر رہے تھے،عمران خان ہاتھ میں خط لہرا کر جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا تھا۔
حقائق نے ان تمام الزامات کو مسترد کر دیا،حقائق جو خود سر چڑھ کر بولتے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ دیکھیں روس سے 1 لاکھ ٹن تیل آ گیا،روس سے 45 ہزار ٹن تیل لیکر جہاز کراچی پہنچ چکا ہے۔ کس طرح 8 سے 9 ماہ قوم کا وقت برباد کیا گیا،قوم کو تقیسم کیا گیا اور اس کے اندر زہر گھولا گیا کہ میری حکومت امریکہ سے ہٹوائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت زرمبادلہ کی ضرورت ہے،ملک میں اس وقت مہنگائی کم کرنے کی ضرورت ہے اور عام آدمی کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے دورانِ تفتیش تسلیم کیا کہ ان کے پاس اپنے قتل کی سازش کا کوئی ثبوت نہیں،جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جھوٹا اور مکار قرار دیا۔ عمران خان نے اپنے قتل سے متعلق غلط الزامات لگائے،جھوٹے الزامات پر یہ ثبوت بھی فراہم نہیں کر سکے،عمران خان نے قتل کے الزامات وزیراعظم اور وزیر داخلہ پر عائد کیے تھے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش عمران خان سے الزامات پر پوچھا گیا تو جواب دیا قتل کی سازش کا کسی نے بتایا تھا،جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کو کس نے بتایا تھا تو اس پر کہا بھول کس نے مجھے بتایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد اور ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،عمران خان 10 لاکھ افراد کی ٹائیگر فورس تیار کر رہے تھے،ٹائیگر فورس بنانے کا مقصد 9 مئی واقعات کی منصوبہ بندی تھی۔

وقت اشاعت : 2023-06-14 11:59:42