ٹیکس پر ڈاکہ ڈالنے والے لوگ پارلیمنٹ میں بھی موجود ہیں،خواجہ آصف
2023-06-14 12:03:30
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمیں باہر کے دشمن سے نہیں اندرونی حالات سے خطرہ ہے،آئی ایم ایف قرض دے گا یا نہیں،آج بھی شک و شبہات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں بیرونی دشنوں سے کوئی خطرہ نہیں،اندرونی حالات ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
عدلیہ،بیوروکسی اور حکومتی نا اہلی کا گٹھ جوڑ خراب معاشی صورتحال کا سبب ہے،ملک میں تمام معاشی امراض کا علاج موجود ہے۔ غربت کے خاتمے کیلئے آنے والے اپنی غربت ختم کر رہے ہیں۔ انہوں نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ دو تین وزیراعطم کھا کر ہضم کر گئے اور ڈکار بھی نہیں لیا،20 ہزار کیسز زیر التو ہیں،عدلیہ اپنا محاسبہ کرے۔
وزیر دفاع کا نشاندہی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس ملک میں ہزاروں ارب روپے کی چوری آمدن میں ہو بجٹ کہاں سے پیش ہو گا؟ہمیں اس ٹیکس چوری کا مستقل حل تلاش کرنا ہو گا۔
جو ٹیکس پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں وہ لوگ بھی پارلیمنٹ میں موجود ہیں،رئیل اسٹیٹ میں 500 ارب کی ٹیکس چوری کی جاتی ہے۔آٹو موبائل اور ٹائلز میں 50 ارب کی چوری ہوتی ہے،چائے کی امپورٹ میں 45 ارب کی چوری کی جاتی ہے،اسٹیل سیکٹر میں 30 ارب کی چوری ہے۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ ایسی ایسی یونیورسٹیز ہیں جہاں وائس چانسلر اپنے عہدے کی مدت پوری کر چکے ہیں لیکن اسٹے لیا ہوا ہے،وائس چانسلر ارب پتی بن گئے،صرف وہ تنخواہ نہیں لیتے فنڈز بھی کھا رہے ہیں۔
بڑے بڑے اسمگلرز ملک کی تجارتی تنظیموں کے بورڈز میں بیٹھے ہیں،قوم کو تعلیم ڈاکو دے رہیں،یہ ڈاکہ مارنا سکھائیں گے اور کیا کریں گے؟۔ 9 مئی واقعات پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اس سانپ کو دودھ پلا کر بڑھایا گیا اور اس نے 9 مئی کو ڈسا،عمران خان کا اقتدار چھن گیا تو ریاست کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیسی سازش ہے جس میں سب ان کے اپنی آدمی شامل تھے،کور کمانڈ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کے لوگ کھڑے تھے کیا وہ بھی منصوبہ بندی کا حصہ تھے؟۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور فراڈ ہے جس کی ہم پرورش کر رہے ہیں،ارب روپے ایسے اداروں کو زندہ رکھنے کیلئے خرچ ہو رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 2023-06-14 12:03:30
تازہ ترین شوبز کی خبریں
Our Categories
Who We Are