آڑو ۔ موسم گرما کا بہترین پھل
2023-06-21 13:17:17
آڑو گرمی کے موسم کا سب سے مفید پھل ہے،گرمیوں کے دوران اگر اس پھل کو باقاعدگی کے ساتھ متوازن مقدار میں استعمال کیا جائے تو بہت سے طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں،کیونکہ آڑو کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے جو نہ صرف جسم میں گرمی کی شدت کو کم کرتی ہے بلکہ ڈی ہائیڈریشن سے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔شدید گرمی کے موسم میں تیز لُو کے چلنے کی وجہ سے کچھ لوگوں کو بھوک نہیں لگتی اور وہ پانی کی کمی کا شکار بھی ہونے لگتے ہیں،ایسے افراد کے لئے آڑو ایک بہترین غذا ہے جو جسم کو مطلوبہ مقدار میں کیلوریز فراہم کرتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق ایک سو پچاس گرام آڑو میں اٹھاون کیلوریز،ایک گرام پروٹین،ایک گرام سے کم فیٹ،چودہ گرام کاربوہائیڈریٹس،دو گرام فائبر،وٹامن اے،وٹامن سی،نیاسین،وٹامن ای،وٹامن کے،کاپر اور میگنیز پائے جاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 2023-06-21 13:17:17