قدرتی اجزاء پر مشتمل اسکن ٹونر گھر پر تیار کریں -
2023-06-21 13:21:12
اچھے اسکن ٹونر کی پہچان یہ ہوتی ہے کہ اس کے استعمال کے بعد جب چہرہ دھویا جائے تو جلد صاف‘شفاف اور نرم و ملائم نظر آئے۔کم عمر لڑکیوں کی جلد کے لئے کچے ٹماٹر کا رس بہت بہترین اسکن ٹونر ہے اس کے علاوہ کدوکش کیے ہوئے سیب کا رس سب سے مفید ہے۔ گرمیوں کے دنوں میں سیب کا رس نکال کر ٹھنڈا کر لیں اور روئی کے پھائے کی مدد سے چہرے پر لگائیں‘لیکن 20 منٹ کے بعد چہرے کو صاف پانی سے ضرور دھو لیں اور اگر آپ ٹونر کے استعمال کے بعد اپنا چہرہ دھونا نہیں چاہتی ہیں تو پھر رات کے اوقات میں عرقِ گلاب لگانے کے بعد سو جائیں اور صبح چہرہ دھو لیں۔
ان قدرتی اجزاء سے تیار کردہ ٹونرز آپ کی جلد کے لئے بازار میں دستیاب سخت کیمیکلز پر مشتمل ٹونرز کے مقابلے میں زیادہ نرم اور فائدہ مند ثابت ہوں گے۔کم عمر لڑکیوں کی جلد کے لئے ان ہی ٹونر کا استعمال زیادہ سود مند ثابت ہوتا ہے۔
وقت اشاعت : 2023-06-21 13:21:12