مٹن پایا گریوی بنانے کی ترکیب
2023-06-21 13:48:51
اجزاء
مٹن پائے 6 عدد
2 پیاز 2 عدد
3 ثابت گرم مصالحہ مکس 1 کھانے کا چمچہ
4 الائچی 4 عدد
5 نمک حسب ذائقہ
6 لال مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہ
7 دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہ
8 ہلدی پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
9 پسا گرم مصالحہ 1/2 چائے کا چمچہ
10 تیل حسب ضرورت
11 لہسن ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ
12 سرونگ ہرا دھنیا،ہری مرچ،ادرک،لیموں
تیار کرنے کی ترکیب
- ائے میں نمک،ثابت گرم مصالحہ،ثابت لہسن ادرک اور بڑی الائچی ڈال کر پائے گلا لیں۔
- 2پائے گل جائیں تو یخنی الگ محفوظ کر لیں۔
- 3سوس پین میں تیل گرم کر کے پیاز اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر فرائی کریں۔
- 4پائے ڈال کر بھونیں اور نمک،لال مرچ پاؤڈر،ہلدی پاؤڈر،دھنیا پاؤڈر اور لہسن ادرک ڈال کر بھونیں۔
- 5یخنی چھان کر ڈالیں،ضرورت کے مطابق پانی ڈال کر شوربہ بنا لیں۔
- 6ہرے دھنیے،ہری مرچوں،ادرک اور لیموں کے سلائس سے گارنش کر کے نان کے ساتھ سرو کریں۔
وقت اشاعت : 2023-06-21 13:48:51