Login / Register

کرسپی بروسٹ چکن بنانے کی ترکیب

2023-06-21 13:51:57

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

اجزاء
 چکن 1/2 کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
4 لیموں کا رس 2 چائے کے چمچے
5 ادرک لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
6 سویا سوس 1 کھانے کا چمچہ
7 سرکہ 2 کھانے کے چمچے
8 لال مرچ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
9 کارن فلور 1/2 کپ
10 مسٹرڈ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
11 میدہ 1 کپ
12 ٹھنڈا پانی 1 کپ
13 تیل حسب ضرورت

تیار کرنے کی ترکیب

  1. پیالے میں چکن‘نمک‘کالی مرچ پاؤڈر‘لیموں کا رس‘ادرک لہسن پیسٹ‘سویا سوس‘سرکہ اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کر کے 1/2 گھنٹے کیلئے میرینیٹ کر لیں۔
  2. 2الگ پیالے میں کارن فلور‘میدہ‘نمک اور مسٹرڈ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
  3. 3دوسرے پیالے میں ٹھنڈا پانی نکال لیں۔
  4. 4میرینیٹ چکن کو میدے کے مکسچر میں کوٹ کر کے ٹھنڈے پانی میں 20 سیکنڈ تک رکھیں پھر میدے کے مکسچر میں دوبارہ کوٹ کریں۔
  5. 5فرائی پین میں تیل گرم کر کے چکن ڈال کر ڈیپ فرائی کر لیں۔
  6. 6سنہری ہو جائے تو سرونگ پلیٹ میں نکال کر بن اور فرنچ فرائز کے ساتھ سرو کریں۔

وقت اشاعت : 2023-06-21 13:51:57