Login / Register

ہنی چکن اسکیورز ودھ نوڈلز بنانے کی ترکیب

2023-06-21 13:53:08

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

اجزاء

 مرغی کی بوٹیاں (بغیر ہڈی) حسب ضرورت
2 لہسن (چوپ کئے ہوئے) 5 جوئے
3 ادرک (چوپ کیا ہوا) 1 انچ کا ٹکڑا
4 شہد 3 کھانے کے چمچے
5 سویا ساس 6 کھانے کے چمچے
6 لیموں 3 عدد
7 شملہ مرچ (چوکور کٹی ہوئی) 1 عدد
8 ایگ نوڈلز (اُبلے ہوئے) 2 پیالی
9 گاجر (چوپ کی ہوئی) 1 عدد
10 ہرا دھنیا (چوپ کی ہوئی) 1/2 گٹھی
11 سفید تل 1 کھانے کا چمچہ
12 تل کا تیل 6 کھانے کے چمچے

تیار کرنے کی ترکیب
  1. مرغی پر ادرک‘تھوڑا سا لہسن‘تھوڑا سا تل کا تیل‘شہد‘سویا ساس اور لیموں کا رس ملا کر چار گھنٹوں کیلئے رکھ دیں۔
  2. 2انہیں لکڑی کی سیخوں پر لگائیں۔
  3. 3فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور سیخیں اُلٹ پلٹ کر کے پکا لیں۔
  4. 4نوڈلز میں شملہ مرچ‘گاجر‘تل‘ہرا دھنیا‘باقی لہسن‘باقی ادرک‘باقی تل کا تیل‘شہد‘سویا ساس اور لیموں کا رس ملا کر سرونگ ڈش میں رکھیں۔
  5. 5اس پر اسٹکس رکھیں اور لیموں کی قاشوں سے سجا کر سرو کریں۔

وقت اشاعت : 2023-06-21 13:53:08