کاجو کی شاہی برفی بنانے کی ترکیب
2023-06-21 13:54:24
اجزاء
کھویا 1 کلو
2 کاجو (چوپ کئے ہوئے) 125 گرام
3 زعفران 3 گرام
4 تازہ دودھ 1 چائے کا چمچہ
5 چینی 350 گرام
6 چاندی کے ورق سجانے کیلئے
7 کاجو سجانے کیلئے
تیار کرنے کی ترکیب
- 1دودھ میں زعفران ملا لیں۔
- 2کھوئے کو کڑاہی میں نرم ہونے تک پکائیں۔
- 3پھر چینی شامل کر کے ہلکی آنچ پر چمچہ چلاتے ہوئے چینی حل ہونے تک پکائیں۔
- 4اس میں کاجو ملائیں اور مزید 5 منٹ تک پکائیں۔
- 5پھر چولہا بند کر کے زعفران شامل کریں اور چمچہ چلاتے ہوئے ٹھنڈا کر لیں۔
- 6پائریکس کی ڈش پر چکنا کاغذ لگائیں۔
- 7اس میں آمیزہ ڈالیں اور چمچے سے سطح ہموار کر دیں۔
- 8اسے چاندی کے ورق اور کاجو سے سجا کر ٹھنڈا ہونے دیں۔
وقت اشاعت : 2023-06-21 13:54:24