Login / Register

آلو گوار کی سبزی بنانے کی ترکیب

2023-06-21 13:56:05

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

اجزاء

 گوار کی پھلی 200 گرام
2 آلو دو عدد درمیانے
3 نمک حسب ذائقہ
4 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
5 پیاز ایک عدد درمیانی
6 ثابت لال مرچیں چار سے چھ عدد
7 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
8 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
9 ٹماٹر دو عدد
10 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

تیار کرنے کی ترکیب

گوار کی پھلیوں کے دونوں کناروں سے تار نکال کر پھلیوں کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔2آلوؤں کو چوکور چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔3پین میں کوکنگ آئل ڈال کر باریک کٹی ہوئی پیاز اور لال مرچوں کو سنہری فرائی کریں۔4پھر اس میں آلو ڈال کر ڈھک کر پانچ سے سات منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔5پھر اس میں زیرہ اور کچلا ہوا لہسن ڈال کر فرائی کریں،آخر میں پھلیاں،ہلدی،نمک اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں۔6ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر کا پانی خشک ہو جائے پھر اسے تیل علیحدہ ہونے تک اچھی طرح بھون لیں۔7دوپہر کے کھانے پر گرم گرم چپاتی کے ساتھ لطف اُٹھائیں۔

وقت اشاعت : 2023-06-21 13:56:05