امریکہ، گھر میں حاملہ خاتون کو دو سالہ بیٹے نے گولی مار کر ہلاک کر دیا
2023-06-22 13:27:20
پولیس نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست اوہائیو میں ایک حاملہ خاتون اور اس کے پیدا ہونے والے بچے کی موت اس وقت ہوئی جب اس کے دو سالہ بیٹے نے گھر میں لوڈڈ گن سے اسے گولی مار دی۔ گولی خاتون کی کمر میں لگی۔ پولیس چیف ڈیوڈ سمتھ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ 31 سالہ لورا ایلگ نے 16 جون کی سہ پہر 911 پر کال کی تھی۔
سمتھ نے بتایا کہ خاتون نے وضاحت کی کہ وہ 33 ہفتوں کی حاملہ تھی اور اس کے دو سالہ بچے نے غلطی سے اس کی کمر میں گولی مار دی ہے ۔سمتھ نے کہا کہ پولیس ناروالک میں گھر پر تیزی سے پہنچی اور ایلگ کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن اس کے پیدا ہونے والے بچے کو ہنگامی سی سیکشن کے بعد بچایا نہیں جا سکا۔ چند گھنٹوں بعد خاتون ایلگ بھی وفات پا گئی۔
سمتھ کے مطابق جب پولیس پہنچی تو ایلگ کو ہوش آیا اور اس نے افسران کو بتایا کہ اس کا بیٹا کپڑے دھونے کے دوران کسی طرح عام طور پر بند بیڈروم میں داخل ہوا تھا اور بندوق سے کھیلنا شروع کر دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کو نائٹ سٹینڈ پر ایک سگ سوئر مائیکرو 9 ایم ایم ہینڈگن کے ساتھ ساتھ دو دیگر بھاری بھرکم آتشیں اسلحہ بھی ملا۔ یہ اسلحہ ایلگ کے شوہر کا تھا۔330 ملین آبادی اور تقریبا 400 ملین بندوقوں والے ملک امریکہ میں حادثاتی طور پر ہونے والی فائرنگ اموات کی خبریں آتی رہتی ہیں۔
وقت اشاعت : 2023-06-22 13:27:20