Login / Register

ایمریٹس ایئرلائن کا اضافی حج پروازیں چلانے کا اعلان

2023-06-22 13:28:23

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 دبئی کی ملکیتی دنیا کی معروف فضائی کمپنی ایمریٹس نے سعودی عرب کے لیے اضافی حج پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ایمریٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسلام کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور جدہ کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی، اس سلسلے میں ایئرلائن انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مدینہ منورہ کے لیے روزانہ پروازیں چلائی جائیں گی، جدہ کے لیے دوطرفہ 10 پروازوں کا اضافہ کیا گیا ہے اوراس روٹ پر 7 جولائی تک بوئنگ 777 کی پروازیں چلائی جائیں گی، جدہ کے لیے حج پروازیں ایئرلائن کے سعودی عرب کے لیے موجودہ شیڈول کے متوازی چلیں گی۔
ایمریٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اضافی پروازیں ان مسافروں کے لیے کھلی ہیں جن کے پاس کارآمد حج ویزہ ہے، ان کی عمر 12 سال سے زیادہ ہو اور مسافروں نے کووڈ 19 سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگوا رکھی ہو، ایمریٹس پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سینی گال، آئیوری کوسٹ، ماریشس اور جنوبی افریقہ سے سعودی عرب کے لیے حج پروازیں چلا رہی ہے، دبئی سے آنے والے عازمینِ حج کے لیے ہوائی اڈے پر ایک ٹیم چیک ان کا انتظام کرے گی اور رسمی کارروائیوں میں مدد کرے گی۔
یئرلائن کا کہنا ہے کہ دبئی سے گزرنے والے مسافروں کو بھی ان کی آمد کے گیٹ سے روانگی کے گیٹ تک لے جایا جائے گا اور حج ٹیم کی جانب سے آمد کی تمام رسمی کارروائی مکمل کی جائے گی، حج پروازوں میں سوار ہونے والے مسافروں کو ان کے عقیدے کی اقدار اور روایات کے مطابق خدمات مہیا کی جائیں گی، انہیں وضو کی سہولت، تولیے اور اضافی کمبل مہیا کیے جائیں گے اور طیارے کے المیقات زون میں داخل ہونے کے اعلانات کیے جائیں گے تاکہ عازمین حج احرام باندھ سکیں جب کہ آب زم زم کو کارگو ہولڈ میں خصوصی خانوں میں رکھا جائے گا۔

وقت اشاعت : 2023-06-22 13:28:23