Login / Register

توشہ خانہ کیس،نیب نے عمران خان کو کل پھر طلب کر لیا

2023-06-22 13:42:05

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 توشہ خانہ کیس،عمران خان کو ایک اور بلاوا آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کل پھر طلب کر لیا ہے،عمران خان کو کیس سے متعلق دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب نوٹس کے مطابق عمران خان کو بطور وزیراعظم 108 تحائف ملے،چیئرمین پی ٹی آئی نے 58 تحائف توشہ خانہ میں جمع نہ کرائے۔
نیب نے عمران خان کو موجود تحائف بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی۔ نیب کے مطابق عمران خان کو اس سے پہلے بھی طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے،چیئرمین پی ٹی آئی کل 11 بجے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کو لیہ اراضی سکینڈل میں اینٹی کرپشن نے آج طلب کر رکھا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق عمران خان کو پیش ہونے کے لئے آخری موقع دیا گیا۔
ایڈووکیٹ علی اعجاز نے بھی زمان پارک میں اینٹی کرپشن کا طلبی کا نوٹس وصول کیا۔ ترجمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے اراضی سکینڈل میں ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں ۔اراضی کے لیے ریونیو افسران پر بنی گالا سے دباؤ ڈالا گیا۔ عمران خان ،ان کی بہن اور بہنوئی آج اینٹی کرپشن پیش نہیں ہوتے تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہو سکتی ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے لیہ اراضی کرپشن سکینڈل میں سابق وزیراعظم کو 16 اور 19 جون کو بھی طلب کیا تھا۔
عمران خان کی بہن اور بہنوئی کو بھی اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔ اینٹی کرپشن حکام نے کہا کہ طلبی کا نوٹس زمان پارک کی رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا گیا تھا،سابق وزیر اعظم کی بہن عظمی خان اور ان کے شوہر پر لیہ میں 5162 کنال زمین زبردستی ہتھیانے کا مقدمہ درج ہے۔

وقت اشاعت : 2023-06-22 13:42:05