Login / Register

سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا،اس کے نتائج آج یا کل سامنے آ جائیں گے،خواجہ آصف

2023-06-22 13:43:59

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

خواجہ آصف کا کہنا ہے سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا،اس کے نتائج آج یا کل سامنے آ جائیں گے،سابق دورِ حکومت میں 24 سے 25 لوگوں کو فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کا معاملہ سپریم کورٹ لے جایا گیا،جن لوگوں نے یہ معاملہ اٹھایا ہے ان کے سیاسی مفادات ہیں۔
درخواست گزاروں کے اپنی اپنی جماعتوں کے ساتھ تحفظات ہیں،جن لوگوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں ٹرائلز ہو رہے ہیں ان جیسے جرائم ہماری تاریخ میں نہیں ملتے۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ ریاست ایسے جرائم کی متحمل نہیں ہو سکتی،شہداء کی یادگاروں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ سب نے دیکھا،سیاسی مقاصد کیلئے ملک کی عزت اور وقار کو داؤ پر نہ لگائیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آپ لوگ جا رہے ہیں کوئی ورثہ چھوڑ جائیں تاکہ لوگ اچھے الفاظ میں یاد رکھ سکیں،انہوں نے ایوان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی عزت کا تحفظ کریں۔
قبل ازیں خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری معیشت ٹھیک ہوتی تو یونان کشتی حادثہ نہ ہوتا،روزگار اور تعلیم کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان بیرون ملک جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونان کشتی حادثے میں ہونی والی اموات بہت بڑا سانحہ ہے،یونانی کوسٹ گارڈز نے اس واقعہ میں بہت ظلم کیا۔ کوسٹ گارڈز نے بے حسی کا مظاہرہ کیا اور ڈوبتے ہوئے لوگوں کو نہ بچایا،یونان کے لوگوں نے اس پر احتجاج کیا۔ ہم سانحہ یونان کے سوگواروں کے غم میں شریک ہیں،غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یورپ جانے والے افراد کی خواہش کا مجرموں نے فائدہ اٹھایا،ہماری حکومت کے پاس دو ماہ ہیں،ہم ان ایجنٹوں کیخلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 2023-06-22 13:43:59