Login / Register

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

2023-06-22 13:44:52

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اس دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ، ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دونوں ممالک کے درمیا ن دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے باہمی اشتراک مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستانی حکومت اور عوام کیلئے خیر سگالی جذبات کا اظہار بھی کیا جب کہ سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی پیرس میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام اور تعاون پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو پاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے 27 مئی کی ملاقات کا تذکرہ بھی کیا، وزیراعظم نے معاشی ترقی اور استحکام کیلئے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ملاقات میں وفاقی وزرا مریم اورنگزیب، شیری رحمان، ایاز صادق بھی شریک ہوئے، جہاں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی قسط سے پاکستان میں معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف ملے گا، پاکستان آئی ایم ایف کیساتھ طے شدہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

وقت اشاعت : 2023-06-22 13:44:52