اسلام آباد،منسوخ شدہ پرائز بانڈز کیش یا تبدیل کرانے کی آخری تاریخ میں 4 روز باقی
2023-06-26 13:31:43
وفاقی حکومت کی عوامی سہولت کے لیے 7,500 روپے، 15,000 روپے، 25,000 روپے اور 40,000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش یا تبدیل کرانے کی توسیعی تاریخ کو چار روز رہ گئے۔
قبل ازیں حکومت نے ان پرائز بانڈز کو کیش کرانے کے لیے 30 جون 2022 کی تاریخ مقرر کی تھی ، تاہم جو لوگ مقررہ مدت میں یہ پرائز بانڈز تبدیل نہیں کر اسکے انہیں آخری موقع دیتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30 جون 2023تک توسیع کی گئی ۔ یہ بانڈز رکھنے والے افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ اس موقعے سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی ہولڈنگز 30 جون 2023ء سے قبل تبدیل کرا لیں۔ اس توسیع شدہ ڈیڈ لائن کے بعد مذکورہ پرائز بانڈز کو کیش یا تبدیل نہیں کرایا جا سکے گااور یہ قابل استعمال نہیں رہیں گے۔
وقت اشاعت : 2023-06-26 13:31:43