نادرعلی نے تبدیلی مذہب سے متعلق سوال کرنے پرسنیتا مارشل سے معافی مانگ لی
2023-06-26 13:45:04
پاکستانی یوٹیوبر، پرینکسٹر نادر علی نے اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل سے تبدیلی مذہب سے متعلق پوچھے گئے سوالوں پر معافی مانگ لی ہے۔اکثر اوقات ہی اپنے سوالات اور خیالات کے سبب تنازعات میں گھرے رہنے والے پرینکسٹر نادر علی نے سوشل میڈیا پر سخت تنقید ہونے اور سنیتا مارشل کی جانب سے ردِ عمل ا ٓ جانے کے بعد سوشل میڈیا پر معافی نامہ جاری کیا ہے۔
نادر علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سنیتا مارشل کے ساتھ ایک خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پوڈ کاسٹ کے دوران میرا ارادہ سنیتا مارشل یا کسی کی بھی دل ا ٓزاری کرنے کا نہیں تھا، یہ بس میری دلچسپی تھی، میں سنیتا مارشل کے اسلام قبول کرنے کے ارادے سے متعلق جاننا چاہتا تھا۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’مذہب ایک ذاتی انتخاب ہے اور میں تمام مذہب کے لوگوں کا احترام کرتا ہوں ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ میری اور باقی 1.9 بلین مسلمانوں کی خواہش ہے کہ باقی مذاہب کے افراد اسلام کی جانب ا ٓئیں، ہاں مگر اپنی مرضی کے ساتھ۔جس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا تھا کہ میرا اسلام قبول کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 2023-06-26 13:45:04