سندھ نے نیشنل جونیئر نیٹ بال چیمپئن شپ میں بوائز اینڈ گرلز کے دونوں ٹائٹل جیت لئے
2023-06-26 13:51:13
سندھ نے نیشنل جونیئر نیٹ بال چیمپئن شپ میں بوائز اینڈ گرلز کے دونوں ٹائٹل جیت لئے۔ بوائز کے مقابلوں میں بلوچستان نے دوسری اور پی این ایف ایلیٹ اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گرلز کے ایونٹ میں پی این ایف ایلیٹ اکیڈمی اور سندھ وائٹ کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔
چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کیسیکرٹری جنرل سید گوہر رضا کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روز پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں بوائز کے کھیلے گئے فائنل میچ میں سندھ نے بلوچستان کو 16-29 سکور سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے جبکہ پی این ایف ایلیٹ اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور اسی طرح گرلز ایونٹ کے فائنل میچ میں سندھ گرین نے پی این ایف ایلیٹ اکیڈمی کو 15-34 سکور سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا اور تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں سندھ وائٹ نے بلوچستان کو 7-15 سکور سے ہرا دیا
چیمپئن شپ میں ٹیکنکل آفیشلز کے فرائض انوار احمد انصاری، شازیہ یوسف، کریمہ بانو، نیشا سلطان، شبانہ معین، یمنہ ملک، نزاکت خان، حمود الرحمن، محمد خاور اور درنجف ںے انجام دیئے۔نیشنل جونیئر نیٹ بال چیمپئن شپ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے دو روز تک پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی کھیلی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 2023-06-26 13:51:13