Login / Register

ٹائٹل جیتنے والے احسن رمضان کا استقبال کرنے کوئی ایئر پورٹ نہیں آیا

2023-06-26 13:52:02

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 یشین انڈر 21 ٹائٹل جیتنے کے بعد احسن رمضان کراچی پہنچے تاہم استقبال کیلئے کوئی نہیں آیا ۔
احسن رمضان نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا،وطن واپسی پر احسن رمضان کا استقبال کرنے کوئی ایئر پورٹ نہیں آیا۔احسن رمضان گلے میں میڈل اور ہاتھ میں ٹرافی تھامے ایئر پورٹ سے باہر آئے۔پاکستان کے دوسرے کیوئسٹ حارث طاہر بھی ان کے ہمراہ کراچی پہنچے۔ایشین چیمپئن شپ میں ریفری کے فرائص سر انجام دینے والے نوید کپاڈیہ بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

وقت اشاعت : 2023-06-26 13:52:02