بابر اور رضوان کی غار حرا کی زیارت کی تصویر وائرل
2023-06-26 13:56:02
پاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹرز بابر اعظم ، محمد رضوان اور افتخار احمد نے اپنی زیارت کے دوران مکہ مکرمہ میں ایک مقدس تاریخی مقام غار حرا کا دورہ کیا۔ آل فارمیٹ کے کپتان سمیت متعدد سابق اور موجودہ کرکٹرز اس وقت سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں جو کہ اسلام کا پانچواں ستون ہے۔ یہ کھلاڑی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سالانہ حج میں شرکت کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں، جو آج سے شروع ہونے والا ہے۔
مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں غار حرا میں خود کو بابر اعظم اور محمد رضوان کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 2023-06-26 13:56:02