Login / Register

فوج یا ایجنسی پر سانحہ 9 مئی کرانے کے الزام سے زیادہ شرمناک بات نہیں ہو سکتی

2023-06-26 14:02:05

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوج یا ایجنسی پر سانحہ 9 مئی کرانے کے الزام سے زیادہ شرم ناک بات نہیں ہو سکتی،ایک خاص سیاسی گروہ کے پاس جھوٹ اور تقسیم کے علاوہ کچھ نہیں رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی سے پہلے فوجی قیادت کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی تھی،سانحہ 9 مئی سے پہلے لوگوں کی ذہن سازی کی گئی۔
سی سی ٹی وی،ریکارڈنگ اور تصاویر سے واضح ہے کہ سانحہ 9 مئی منصوبہ بندی کے تحت ہوا،گرفتاری کے فوری بعد 200 سے زائد مقامات پر صرف فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پوشیدہ راوبط یا پیسے سے باہر بیٹھے لوگوں کے ذریعے ماحول پیدا کیا جاتا ہے،ان لوگوں،ایجنسیز یا این جی اوز سے بیانات دلوائے جا رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جب جلاؤ گھیراؤ ہو رہا تھا تو باہر بیٹھ کر کون پرچار کر رہا تھا تھا کہ مزید جلاؤ گھیراؤ کرو۔
ثابت ہوا جھوٹ،تفریق اور پروپیگنڈے کے علاوہ خاص سیاسی گروہ اور قیادت کے پاس کوئی ہتھیار نہیں رہ گیا تھا۔ہیومین رائٹس خلاف ورزی کیخلاف بیانیہ پاکستان کیخلاف بیانا جاتا رہا ہے،جھوٹ ختم اور سچ کو ہضم کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 17 ملٹری کورٹس کام کر رہی ہیں،102 شر پسندوں کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل جا رہی ہے،102 ملزمان کے کیسز سول کورٹ نے ملٹری کورٹ منتقل کئے ہیں۔ ان ملزمان کو سول وکیل کرنے اور سپریم کورٹ تک اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔ میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ ملک بھر میں 17 سٹینڈنگ ملٹری کورٹس کام کر رہی ہیں،عوام کے تعاون سے ہر چیلنج پر قابو پا لیں گے۔

وقت اشاعت : 2023-06-26 14:02:05